راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر)پوسٹ آفس سکھو تحصیل گوجر خان میں بزرگ مرد و بیوہ خواتین پینشنر کو نامعلوم وجہ سے نہ ملنے پر بدعائیں دیتے ہوئے واپس چلے گئے جب کہ کچھ لوگوں کے ہاتھ میں اشیاء ضرورت کی پرچیاں بھی تھی کہ پینشن لے کرگھر میںبچوں کے لیے کھانے پینے کے لیے سودا سلف لائیں گے ۔ مگر پوسٹ آفس سکھو کے ملازم نے یہ کہ کر ان کو واپس کر دیا کہ پینشن نہیں ملے گی خزانے میں پیسے نہیں ہیں واپس چلے جائیں ۔حکومت پنجاب کمشنر راولپنڈی اورڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے درخواست ہیں کہ وہ اس بات کا سختی سے نوٹس لیں کہ پھر ایسا مزاق بوڑھے بزرگوں اور بیوہ خواتین کے ساتھ نہ ھو اور اس پر متعلقہ پوسٹ آفس کے افسران کو ہدایات دی جائے کہ پینشن کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے ۔