ہیڈکانسٹیبل مہتاب عباسی  ہارٹ اٹیک سے جاں بح

ق
 اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی پولیس کے ہیڈکانسٹیبل مہتاب عباسی دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے جن کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی،نمازہ جنازہ میںسی پی او ہیڈ کواٹراویس احمد،اے آئی جی آپریشنز فرحت عباس کاظمی ودیگر سینئر پولیس افسران سمیت بڑی تعداد میں پولیس ملازمین نے شرکت کی،سی پی او ہیڈ کواٹر نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی  میت کو تدفین کے لئے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ انکے آبائی علاقے بہارہ کہو ضلع اسلام آباد بھیج دیا گیا،انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سینئر پولیس افسران کو متوفی کی فیملی کو مکمل سپورٹ فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔

ای پیپر دی نیشن