نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کی ریاست ناگالینڈ میں سڑک حادثے میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے 36 سے زائد اہلکار زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتخابی ڈیوٹی کے لیے 62 بٹالین کے41 اہلکاروں کو لے کرزنہیبوٹو جانے والی بس دریائے ڈویانگ کے قریب ووکھا-موکوکچنگ روڈ پر 60 فٹ گہری کھائی میں جاگری جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ چند کی حالت نازک ہے۔