راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)شہریوں کو2گاڑیوں17موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا، سروس روڈ پر نامعلوم چوروں نے گھر سے طلائی زیورات ، لیپ ٹاپ موبائل فون اور نقدی 28ہزار روپے چوری کرلی، فوجی کالونی میں نامعلوم چوروں نے گھر سے 1لاکھ58ہزار روپے مالیت کے زیورات اور 2لاکھ روپے چوری کرلئے، تھانہ پیر ودہائی کو حبیب خان نے بتایا کہ پیر ودہائی میں محمد اسحق عرف ساقو کو بھینسیں دیئے جس نے ہتھیالئے، تھانہ وارث خان کو سعد عمران نے بتایا کہ گلاس فیکٹری چوک میں نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل RIL-221اور 31ہزار روپے چھین لئے، شمس آباد میں نامعلوم چوروں نے 1لاکھ60ہزار چوری کرلئے،تھانہ ویسٹریج کو آزان ظفر نے بتایا کہ لین نمبر6میں نامعلوم چوروں نے گھر سے 7لاکھ روپے مالیت کا سونا اور 17500روپے چوری کرلئے، محلہ حاجیاں میں نامعلوم چوروں نے گھر سے 30ہزار روپے 4لاکھ روپے مالیت کا سونااور سپیکر چوری کرلیا، ڈھوک سیداں میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے موبائل فون 41ہزار900روپے 1لاکھ 90ہزار رروپے مالیت کا سونا اور گھڑی چھین لی، گلشن آباد میں نامعلوم افراد نے 50ہزار روپے طلائی زیورات اور موبائل فون چھین لیا، تھانہ نصیر آباد کے علاقے ظفرا قبال کی مہران گاڑی ایئر پورٹ ہائوسنگ سوسائٹی سیرئیس احمد کی کرولا کار اور 17موٹر سائیکل چوری ہو گئے۔