اسلام آباد(خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی سنیئر نائب صدر مریم نواز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیاٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے مریم نواز کو مینشن کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لکھا کہ آپ جلد صحتیاب ہوجائیںفواد چوہدری کے ٹوئٹ پر مریم نواز نے ردعمل دیتے ہوئے جواب میں تھینک یو لکھا اور ساتھ ہاتھ جوڑنے کا ایموجی بھی بنایا دوسری جانب مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مریم نواز نے دعا اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجنے والے عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کیاہے ۔