ملتان(وقائع نگار خصوصی )کمشنر ملتان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے زیر تربیت شمار کنندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملکی تاریخ میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری، ساتویں خانہ و مردم شماری کا آغاز ہورہا ہے۔ یکم فروری تا 4 مارچ تک مردم شماری جاری رہے گی۔ پہلی پیپر لیس مردم شماری میں جیوٹیگنگ شامل ہے۔ ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ ظہور حسین نے بتایا کہ ڈویژن میں 5559 شمار کنندگان، 873 سپروائزر مردم شماری میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ مردم شماری کیلئے 9975 بلاک بنائے گئے ہیں۔ملک بھر میں 7ویں خانہ و مردم شماری پر 34 ارب روپے لاگت آئے گی۔ ہر شہری پورٹل پر ڈیجیٹل مردم شماری میں از خود اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کر سکے گا۔