لاہور (نیٹ نیوز) دلہن نے اپنی شادی کے لئے انوکھا کام کر کے سب کو حیران کر دیا۔ سوشل میڈیا پر اس دلہن کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اس نے اپنی شادی کے دن سب کے سامنے اپنے بالوں کو کینسر کے مریضوں کو عطیہ کیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے دلہن کے لمبے بال کاٹ کر کندھوں تک کر دیا گیا ہے، اس نے سب کے سامنے اعلان کیا وہ شادی کے روز اپنے بالوں کو کینسر کے مریضوں کو عطیہ کر رہی ہے، اس عمل کے بعد لڑکی آبدیدہ بھی ہوگئی۔لڑکی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کینسر میں مبتلا والدہ کو کھونے کے بعد وہ یہ کبھی نہیں بھول سکتی کیسے ایک عورت کے لئے بالوں کا گرنا کتنا مشکل ہو سکتا ہے۔
دلہن نے شادی کے دن بال عطیہ کر دیئے، ویڈیو وائرل
Jan 08, 2023