عوام روٹی کے محتاج ہو چکے، کارکن الیکشن کی تیاری کریں، شاہ محمود  

ملتان (سپیشل رپورٹر)سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام کے سامنے پی ٹی آئی کی کارکردگی کا شور مچانے والی پی ڈی ایم کی ناقص کارکردگی قوم کے سامنے عیاں ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ملک بھر کی بائیس کروڑ سے زائد غریب عوام دو وقت کی روٹی تک کو محتاج ہو چکے ہیں رہی سہی کسر بجلی،گیس، پٹرولیم مصنوعات اور آ ٹا،گھی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے پوری کردی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 156 یونین کونسل 45 رنگیل پور میں پارٹی رہنما چوہدری آ صف سلیم کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ میں خطاب کے دوران کیا مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اس وقت ملک چند ماہ کے دوران جن بحرانوں کا شکار ہو چکا ہے مسائل سے نجات کا واحد حل نئے انتخابات ہیں۔ دریں اثناء شاہ محمود قریشی نے پارٹی کارکنوں کو آ ئندہ عام انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی یہ اعلان انہوں نے پی پی 217 میں الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  کیا شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن بروقت اور شفاف ہوئے تو پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو جائے گی اور ن لیگ ،پیپلز پارٹی کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...