چناب نگر (نمائندہ خصوصی) چناب نگر میں قادیانیوں کی طرف سے توہین مذہب ملزم مبارک احمد کو پولیس کی جانب سے گرفتار کرنے پر تھانہ چناب نگر کا گھیرائو کر لیا تھا۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید محمد کفیل بخاری، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا محمد مغیرہ، نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ، مولانا قاری محمد سلمان عثمانی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ گھیراؤ کرنے والے اندرونی و بیرونی سطح پر پولیس پر شدید دباؤ ڈال رہے ہیں۔ برآمد شدہ مواد کو غائب کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔