عوام کے معاشی وسیاسی حقوق کیلئے اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے ، ثروت قادری 


کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے سال نو کے پہلے ہفتے میں 23اشیا ء مہنگی کرکے نئے سال کو تحفہ دیا ہے ، حکمرانوں کے پاس معیشت کو مستحکم کرنے کا کوئی پلان نہیں ہے ،الفاظوں کے ہیر پھیر اور دعوئوں سے کام چلا یا جارہا ہے ،عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں غریب کو ایک وقت کی روٹی کیلئے بھی بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،معاشی صورتحال مایوس کن کرپشن اور قرضوں کا بوجھ غریب پر ڈال دیا گیا ،معاشی طور پر ملک کے حالات خانہ جنگی کی طرف جارہے ہیں ،اشرافیہ کو شاہی خرچیاں ختم کرنا ہوگی ،حکومت کی معاشی پالیسیاں غریبوں سے جینے کا حق چھین رہی ہیں،حکمران فوری طور پر الیکشن کا اعلان کریں ،معیشت کے استحکام اور بیرونی مداخلت و سازشوں کو ختم کرنے کیلئے تمام اکائیوں کو متحد ہونا ہوگا ،مہنگائی کے جن کو قابو میں کرنے کیلئے عوام دوست اور جمہوری پالیسیوں پر چلنا ہوگا ،بیرونی قرضوں سے معیشت میں استحکام نہیں آتا سخت شرائط سے مشروط بیرونی قرضے غیر یقینی اور عوام دشمن پالیسیوں کو جنم دیتی ہے ، حکمرانوں کو ایسی پالیسیاں مرتب کرنا ہوگی جس سے بے روزگاروں کو روزگار فراہم ہوسکے اور بڑھتی ہوئی غربت کا خاتمہ ہو ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر آگے لیجانا ہے تو سیاست کوخدمت اور عبادت سمجھ کر کرنا ہوگا ،عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے حکمران عوام کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دیں ،ملک وقوم کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں حکومت کا آئینی ،اخلاقی وقومی فرض ہے کہ وہ عوام کو بنیادی معاشی حقوق، جدید تعلیم ،سستا انصاف ،صحت وروزگار فراہم کرئے ،انہوں نے کہا کہ کرپشن ،بدعنوانی و اقرباء پروریاور معاشی منفی پالیسیوں نے ملک کو تاریکی میں دھکیل کر ملک کو غیر مستحکم کیا ہے ، ملک کے اصل مسائل سے توجہ ہٹا کر حکومت اور اپوزیشن نورا کشتی میں مشغول ہیں ،تاریک پاکستان کو روشن پاکستان کی جانب لے کر جائیں گے،ملک میں تبدیلی کے لئے عوام کو میدان میں آنا ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...