لیاری تالاڑکانہ وڈیروں کا مقابلہ صرف جے یو آئی کر عہی،راشد محمود سو مرو


کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمااسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشدمحمودسومرو نے کہا ہے کہ لیاری سے لاڑکانہ تک جاگیر داروں اور وڈیروں کا مقابلہ انتخابی میدان میں صرف جے یو آئی کررہی ہے، 15 جنوری کو لیاری سمیت کراچی بھر سے جیت کتاب والوں کی ہوگی،وہ بلدیاتی انتخابی مہم کے سلسلے میں لیاری فداحسین شیخا روڈلی مارکیٹ اورسنگولین میراں ناکہ سید آباد میں جلسہ عام اوربکرا پیڑی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے،ان مواقع پر مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری، مولانا عبدالکریم عابد ، مولانا محمد غیاث ، مولانا سمیع سواتی ، مولانا عمرصادق ،ضلع جنوبی کے امیر شیخ الحدیث مولانا نورالحق،قاری نورالامین،یوسی 5 سنگولین سے چیئرمین کے امیدوارمفتی محمداقبال بلوچ،یوسی12موسی لین لی مارکیٹ سے چیئرمین کے امیدوار ڈاکٹرموزمبرخان یوسف زئی،یوسی 4نوالین سے چیئرمین کے امیدوارعبدالحفیظ خان، مفتی محمد حسن لانگا ہ، مولانا سائیںعبداللہ بلوچ ،مولانا نصیراللہ چغرزئی،مولانا جبران بلوچ ملازئی، یوسی 1 آگرہ تاج کالونی سے وائس چیئرمین کے امیدوارسرفرازخان،یوسی 2بہارکالونی میں چیئرمین کے امیدوار حاجی شوکت علی راجپوت ،یوسی 5سے چیئرمین کے امیدوار محمد علی بلوچ،یوسی7سے وائس چیئرمین کے امیدوار مولانا اللہ بخش بلوچ،مولانا سفیان بلوچ،لالہ نبی بخش سرحدی، مولانا ادیب الرحمن ،خلیل احمدبلوچ،قاضی اقتدار احمد،مفتی عبدالخا لق سولنگی،حافظ احمد الرحمن، حاجی یوسف خان سرحد ی،مولانا محمد نسیم حجازی،مولانا اعجازاحمد کشمیری،سہیل بلوچ سمیت مقامی رہنما موجود تھے،اس موقع پر شرکانے علامہ راشدمحمودسومرو اور قائدین کا پرتپاک استقبال کیا ،جے یو آئی قائدین نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے والوں کی صوبائی حکومت نے سندھ کے عوام سے ایک وقت کی روٹی کا آٹا تک چھین لیا ہے،سندھ کے لوگ بے گھر اور ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، صوبائی حکومت آٹا 65 روپے کلو فراہمی کیلئے فوری اقدامات کرے ، ورنہ جے یو آئی عوام کو سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے وزیراعلی ہاو س کے گھیراو  سے دریغ نہیں کرے گی، جے یوآئی کے ذمہ داران اور کارکنان بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کردیںاور دیانت دار قیادت کے انتخاب کیلئے اپنے عزیز و اقارب اور دوستوںکو آمادہ کریں کہ 15 جنوری کو گھر میں نہ بیٹھیں اپنے لیے اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے نکلیں اور ووٹ کتاب کے حق استعمال کریں۔

ای پیپر دی نیشن