بلدیاتی انتخابات، لیگی رہنما نے بھی سنگل بینچ فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی

Jan 08, 2023


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کے رہنما شہزاد اورنگزیب نے بھی وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی پیر کو چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ اپیل پر سماعت کرے گا ،دائر دو الگ الگ درخواستوں میں علی نواز اعوان اور الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے شیڈول کے مطابق انتخابات کرانے کے سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ یونین کونسلز میں اضافے یا کمی کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے،الیکشن کمیشن کو 125 یونین کونسلز میں حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن کا حکم دیا دیا جائے،الیکشن کمیشن کو ووٹر لسٹیں شفاف بنانے کا بھی کہا جائے،انتخابات کے شفاف انعقاد کی زمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔
 انٹراکورٹ اپیل دائر 

مزیدخبریں