حکمرانوں کی عیاشیوں کی وجہ سے  مہنگائی عروج پر ہے‘ اسلم فاروقی 

Jan 08, 2023


کراچی(اسٹاف رپورٹر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین، کراچی سٹیزن کونسل کے جنرل سیکرٹری و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی عیاشیوں کی وجہ سے مہنگائی عروج پر ہے اور عوام مہنگائی کی چکی میں بری طرح سے پس رہی ہے جبکہ غریب آدمی کے لئے دو وقت بھی روٹی مشکل ہو گئی ہے لیکن اس کے باوجود انصاف کے ایوانوں میں خاموشی چھائی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھوپالی شہید لورز فورم کے کنوینر عطا اللہ عالم نوری سے ان کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ افسوس ہے کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس حکمرانوں کی عیاشیوں اور مہنگائی کے خلاف از خود نوٹس لینے کے لئے تیار نہیں ہیں حالانکہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث صورت حال بد سے بدتر ہوگئی ہے اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور قتل و غارتگری سمیت انسانیت سوز واقعات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں