اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سہ ملکی ریلوے ٹریک منصوبہ، ازبکستان نے پاکستان، افغان اور ازبکستان ریل کار منصوبے پر فزیبلٹی رپورٹ پاکستان کے حوالے کردی۔ منصوبے سے پاکستان وسطی ایشیا سے منسلک ہوجائے گارپورٹ کے مطابق منصوبے میں مزار شریف سے طورخم تک 783 کلومیٹر ریلوے الیکٹرک ٹریک بچھایا جائے گا، مزار شریف سے طور خم تک ٹریک کی لاگت 8 ارب ڈالر سے زائد لا گت آئے گی ، ٹریک پر 148 کلومیٹر کی 80 ٹنل بنائی جائیں گی، ٹنل پر مشتمل ٹریک پر 40 لاکھ ڈالر فی کلومیٹر اخراجات کا تخمینہ لگاےا گےا ہے ۔
فزیبلٹی رپورٹ