عباسی شہےد اسپتال کے لئے کمےٹی تشکےل ،ایڈمنسٹریٹر کراچی 

Jan 08, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر) اےڈمنسٹرےٹرکراچی ڈاکٹر سےد سےف الرحمن نے کہا ہے کہ عباسی شہےد اسپتال کو مکمل طور پر فعال کرنے کے لئے اےک کمےٹی تشکےل دی گئی ہے جس نے اپنی ابتدائی رپورٹ تےار کرلی ہے، پاکستان میں مختلف بےمارےوں سمےت تھےلی سےمےا کے مرےضوں مےں اضافہ تشوےشناک ہے، ہر سال پانچ ہزار سے زائد بچے تھےلی سےمےا کی بےماری میں مبتلا ہوتے ہےں، جس کی سب سے بڑی وجہ کزن مےرج ہے، ان خےالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز محمدی بلڈ بےنک کا تفصےلی دورہ کرنے کے بعد مےڈےا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کےا، اس موقع پر محمدی بلڈ بےنک کے صدر سرور علی، چےف اےگزےکٹو آفےسر سےد مہدی رضوی، اےگزےکٹو مےڈےکل ڈائرےکٹر ڈاکٹر مہےسہ سجےل، سےنئر ڈائرےکٹر اطلاعات و طباعت و مےڈےا مےنجمنٹ علی حسن ساجد اور دےگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، اےڈمنسٹرےٹر کراچی نے کہا کہ شادی سے قبل دونوں فرےقےن کا تھےلی سےمےا کا ٹےسٹ کرانے کے لئے اسمبلی بل پاس کرچکی ہے اور قانون بناےا جاچکا ہے لیکن قانون پر سختی سے عملدرآمد نہ ہونے کے باعث تھےلی سےمےا کی بےماری میں اضافہ ہورہا ہے، 2012 میں ےہ تعداد 9 ہزار کے قرےب پہنچ چکی تھی، ہمارے وہ ادارے جو اس بےماری کے خلاف جہاد کررہے ہےں ان کی محنت اور آگہی کے باعث بچوں کی تعداد میں کمی ضرور آئی ہے لیکن اب بھی صورتحال تسلی بخش نہےں ہے، اےڈمنسٹرےٹر کراچی نے کہا کہ اےرا ن اور سعودےہ عرب نے اس بےماری پر شادی سے پہلے ٹےسٹ کے ذرےعہ قابو پالےا ہے، لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں اس مرض پر تا حال مثبت پےش رفت سامنے نہےں آئی، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اےسے بچوں کی تعداد اےک لاکھ 18 ہزار سے زےادہ ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں تھےلی سےمےا میں مبتلا بچوں کی تعداد 40 ہزار کے لگ بھگ ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ شعبہ طب میں جدےد تحقےق اور ٹےکنالوجی کے ذرےعہ اب خون کی مختلف بےمارےوں کی تشخےص ممکن ہوچکی ہے اور مختلف ادارے انتہائی کم قےمت علاج بھی مہےا کررہے ہےں، اےڈمنسٹرےٹرکراچی نے کہا کہ وہ بچے جو ہماری غلطی سے اس بےماری مےں مبتلا ہوتے ہےں انہےں انتہائی اذےت سے گزرنا پڑتا ہے، اور ان کے والدےن کو بھی شدےد تکالےف اور اذےت برداشت کرنی پڑتی ہے، انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ شادی سے قبل دونوں فرےقےن کا ٹےسٹ ہر صورت کروائےں خاص طور پر جب خاندان میں ہی شادی طے کی جارہی ہو، اےڈمنسٹرےٹر کراچی نے محمدی بلڈ بےنک کی خدمات کوسراہا کے اےم سی اےسے اداروں کی بھر پور معاونت کرے گی، چےف اےگزےکٹو آفےسر محمدی بلڈ بےنک سےد مہدی رضوی نے برےفنگ دےتے ہوئے بتاےا کہ پاکستان کے مختلف شہروں، اسکردو، جےکٹ آباد، ملتان اور کراچی میں سےنٹر قائم ہےں اور محمدی تھےلی سےمےا سےنٹر میں 700 سے زائد بچے رجسٹرڈ ہےں جنہےں بلڈ ٹرانسفےوژن، ادوےات، لےٹ ٹےسٹ، Iron Cheletion اور کھانا مفت فراہم کےا جاتا ہے، محمدی بلڈ بےنک کراچی پولےس اور کراچی پرےس کلب ممبران کو بھی لےب ٹےسٹ کی مفت سہولت فراہم کررہی ہے، اس موقع پر محمدی بلڈ بےنک کے صدر سرور علی نے اےڈمنسٹرےٹر کراچی ڈاکٹر سےد سےف الرحمن کو ادارے کی ےادگاری شےلڈ پےش کی۔ 
ایڈمنسٹریٹر کراچی 

مزیدخبریں