کراچی( اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے مسجد مہابت خان پشاور کے خطیب مولانا محمد طیب قریشی اشرفی نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں فلاحی معاشرہ کی تشکیل میں علمائے کرام کے کردار اور اسلامی ضابطہ حیات کی اہمیت و ضرورت پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اور موجودہ مشکلات دین اسلا م سے دوری کا نتیجہ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ فلاحی معاشرہ کی تشکیل میں علمائے کرام کا کلیدی کردار ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اسلا م کے طے کردہ اصولوں کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علمائے کرام منبر و محراب سے اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
گورنر سندھ