تعلیمی اداروں کے مسائل ترجیحاًحل کرینگے‘ کامران ٹیسوری

Jan 08, 2023


کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے نائب صدر پروفیسر خالد احمد اشرفی نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر جنرل منیجر آپریشن انصار احمداور پروفیسر ارشاد وحید بھی موجود تھے ۔ملاقات میں طبی تعلیم کے فروغ ، ڈاکٹروں کی تربیت میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے کردار سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ اعلی طبی تعلیم کے فروغ کے لئے سی پی ایس پی کا کردار قابل ستائش ہے اس ضمن میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان طب کی اعلی تعلیم کے فروغ میں اہم ثابت ہورہا ہے ،اس کے تربیت یافتہ طبی ماہرین دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مختلف طبی شعبوں میں برطانیہ اور دیگر ممالک سے سی پی ایس پی کا قریبی تعاون لائق تحسین ہے ، اس سے مختلف شعبوں میں بہترین ماہر ڈاکٹر سامنے آرہے ہیں، بالخصوص تربیت مکمل کرکے ڈاکٹروں کے واپس آنے پر سی پی ایس پی کے لئے برین گین ایوارڈ ملک کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو درپیش مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
کامران ٹیسوری 

مزیدخبریں