حیدرآباد(بیورو رپورٹ) مسلم لیگ فنکشنل کے ضلعی جنرل سیکریٹری رفیق مگسی نے کہاہے کہ ادارہ ترقیات حیدرآباد HDA میں کرپشن عروج پر ہے۔ انہوں الزام لگایا کہ فوت ہونے آلاٹیز کے پلاٹس ملی بھگت سے دوسروں کو ٹرانسفر کرنے کے انکشافات ہوئے ہیں ۔گزشتہ پانچ سات مہینے سے HDA میں ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی نہیں ہو سکی ہے ۔گلستان سرمست ہاوسنگ اسکیم کے الاٹیز مرحوم نور محمد کو 5 سال بعد زندہ دکھار کر کسی دوسرے شخص کے نام پر دونوں پلاٹ ٹرانسفر کر دئے گئے ۔انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے گلستان سرمست ہاوسنگ اسکیم کی انکوائری اور ایچ ڈی اے میں کرپشن اور خوردبرد کی تحقیقات کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ادارے میں بعض افسران تین تین دہائیوں سے ایک ہی پوسٹ پر تعینات ہیں،کلرک سے لیکر اسٹنٹ ڈائریکٹر تک صرف ایک ہی پوسٹ پر کیوں تعینات ہے۔ لیکن کوئی باز پرس کرنے والا نہیں۔