سکرنڈ(نامہ نگار ) سکرنڈ شہری اتحاد کی جانب سے سندھ کے مشہور ادیب،شاعر،کہانی نویس اور سکرنڈ پریس کلب کے سابق صدر محمد صدیق منگیو کی 67ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں سمیت شہری اتحاد کے میمبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب کے خاص مہمان محمد صدیق منگیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک ادنی سا آدمی ہوں بس اپنے اندر کے مفتی کو جگائے رکھتا ہوں جو مجھے ہر اچھا کام کرنے پر مجبور کرتا ہے اور غلط کام پر ملامت کرتا ہے۔ تقریب سے محمد مراد خانزادہ،سرپرست سید احسان شاہ،پرائم میڈیا کے محمد شبیر راجپوت،سندھ گروررز کے رضا محمد چانڈیو،میڈیا سینٹر کے قربان عمرانی،سماجی رہنما حیدر خانزادہ،سندھ سجاگ کے مجید عباسی،سوشل فورم کے نیاز لاشاری اور دیگر نیمحمد صدیق منگیو کو ان کی ادبی,سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور دراز عمر کے لیے دعائیں مانگیں آخر میں ادبی اور سماجی شخصیت محمد صدیق منگیو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔