نصیرآباد (نامہ نگار) وگن میں آل پارٹیز ایکشن کمیٹی، سرکاری ہسپتال میں سہولیات، اور عملہ کی کمی، ایمبولینس، محکمہ صحت قمبر شہدادکوٹ، اور ایم ایس کے خلاف مک چوک پر ممتاز وگن اور لالہ حفیظ پٹھان کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ریلیاں نکالی گئیں اور نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر رہنمائوں ممتاز وگن، لالہ حفیظ پٹھان، کامران پنہور، رکھیل برڑو ، اور گلاب وگن نے کہا کہ وگن کے سرکاری ہسپتال میں سہولیات نہیں ہیں۔ ہسپتال میںا سٹاف کی بھی کمی ہے۔ سرکاری اسپتال میں مریضوں کودوائی بھی نہیں دی جا تی اور غریب مریض اسٹور ز سے ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔ ایمبولینس بھی ناکارہ ہو گئی ہے۔ علاج معالجے کی سہولیات نہیں ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ادویات اور عملے کی کمی کو پورا کیا جائے۔ اور نئی ایمبولینس بھی فراہم کی جائے۔