نصیرآباد (نامہ نگار ) نصیر آباد میں سردی میں اضافہ، دھند کے باعث سارا دن جاری کاروبار متاثر، شہری گھروں تک محدود، لنڈے کے بازار میں رش، گیس دستیاب نہیں، لکڑیاں 3 ہزار روپے فی من فروخت، تفصیلات کے مطابق نصیرآباد شہر میں سردی جم گئی، نصیر آباد اور گردونواح علاقوں میں سردی میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث شہر میں کاروبار متاثر ہو کر رہ گیا ہے اور مکین گھروں میں محدود ہو کر رہ گئے ہیں بازاروں میں رش۔شہر و گردونواح کے لوگ سردی سے بچاؤ کے لیے سویٹر، جیکٹس، جوتے اور اپر خریدنے میں مصروف ہیں۔20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے باعث لکڑی کی تجارت میں اضافہ، جب کہ لکڑی کے تاجر لکڑی بلیک پر بیچنا شروع کر دی ہے جبکہ لکڑی کی قیمت فی من 3000 روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔ جب کہ شہریوں کا اعلی احکام سے گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کروانے کا مطالبہ کیا۔