ٹھاروشاہ(نامہ نگار) ٹھاروشاہ شہر میں منشیات ،Z21. مین پوری گٹکا،کچھی شراب،چرس،افیم کا دھندہ سرعام ۔ ٹھاروشاہ پولیس انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی پولیس کے اعلی افسران فوری نوٹس لیکر نوجوان نسل کو تباہی سے بچائیں اور ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری قانونی کریں سیاسی سماجی،قوم پرست تنظیموں اور شہریوں کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ٹھاروشاہ شہر میں سرعام منشیات فروشی جاری شہر میں ہر چوک پر Z21. مین پوری،انڈین گٹکا،کچی شراب،چرس،افیم،ہیروئین پوڈر فروخت کررہے ہیں جس نو جوان نسل تباہ ہو رہی ہے ۔ ٹھاروشاہ ایکشن کمیٹی اور سیا سی سماجی،مذہبی،قوم پرست تنظیموں اور شہریوں نے آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ،ڈی آئی جی شہد بے نظیر آباد،ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔