پڈعیدن، آوارہ کتوں کی بہتات کمسن بچے کو کاٹ  لیا 


پڈعیدن (نامہ نگار) پڈعیدن سمیت نواحی علاقوں میں آوارہ اور زخمی کتوں کی بہتات،اسکول جانے والے چھ سالہ معصوم بچے  قاصد علی کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا،خوف سے والدین نے بچوں کو اسکول جانے سے روک دیا،والدین سمیت شہریوں نے کتا مار مہم شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔نواحی علاقوں حسینی چوک،کاٹن فیکٹری روڈ،اردو پرائمری اسکول ایریا،فیضان مدینہ محلہ ،نصرت کینال ایریا،ریلوے کالونی،اسٹیشن روڈ،اہرار نگر ایریا،نواحی گاؤں علی بخش لاشاری و دیگر میں آوارہ اور زخمی کتوں کی بہتات سے لوگوں کو پریشان ہیں۔

ای پیپر دی نیشن