حیدر آباد/میرپورخاصْ/سکھر(بیورورپورٹ/نامہ نگاران ) مہنگائی کے طوفان میں سستے آٹے کے حصول میں ایک شخص اپنی جان سے گیا، حیدر آباد ، سکھر ،سجاول ،عمر کوٹ و دیگر شہروں میں آٹا کی عدم دستابی پر مظاہرے کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سستے آٹے کی فراہمی کے دوران شدید بد نظمی ہونے کی وجہ سے مالہی کالونی کا رہائشی 47 سالہ حور سنگھ بھیڑ میں گر گیا اور لوگوں کے پاوں تلے آ کر موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کے بعد مرنے والے شخص کے لواحقین نے نعش پریس کلب کے سامنے رکھ کے دھرنا دیا اس موقع پر متوفی کے بھائی جیون کولہی نے بتایا کہ متوفی حور سنگھ مالہی کالونی کا رہائشی ہے اور وہ مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا تھا اس کے دو بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں اور دو دن کے بعد اس کی بیٹی کی شادی ہے آٹا 150 روپے کلو ہونے کی وجہ سے سستا آٹا خریدنے آیا تھا جہاں بہت زیادہ رش ہونے کی وجہ سے لوگوں کے پاوں تلے کچل کر موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن اسسٹنٹ کمشنر یونس رند، سلیم شیخ، جھامن داس، اے ڈی سی پریم چند، مختیارکار راشد میو اور دیگر افسران کے ہمراہ مظاہرین سے مزاکرات کیلئے پہنچے اور انھوں نے مرنے والے شخص کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے اہلخانہ کی ہر ممکن مالی معاونت کی یقین دہانی کروائی۔حیدرآباد سے بیورو رپورٹ کے مطابق معروف سماجی شخصیت محمد نوید شیخ نے اپنے ایک بیان میں حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ خونی سستا آٹا اسٹالز کا ڈرامہ و عوام کی تذلیل کا سلسلہ فوری بند کرے۔مذکورہ فلور مل سستے آٹے کے اسٹال پر حادثاتی موت پر لواحقین کو فوری دیت کی رقم دے لواحقین کو دیت دلانے پر تمام سیاسی و سماجی جماعتیں اپنا کردار ادا کریںسستے آٹے کے اسٹالز پر پہلے قوم کی بیٹیوں کی تذلیل ہوتی تھی اب ان اسٹالوں پر جانیں بھی جانے لگ گئی ہیںسندھہ حکومت اسٹال کے بجائے سستا آٹا ہر شہر بھر کی پرچون کی دوکانوں و تمام مارٹس پر دستیابی کو یقینی بنائیں، میرپورخاص کے علاقے گلستان بلدیہ میں سستا آٹا اسٹالز پر رش و ہلڑ بازی کے باعث دم گھٹ کر ہلاک ہونے والے گلشن کے کے اہل خانہ کو اس واقعہ کے ذمہ دار رولر فلور مل اونر سے دیت دلوائی جائے اور حکومت بھی مالی امداد کا اعلان کرے۔دوسری جانب تحریک انصاف ضلع حیدرآباد کی جانب سے گندم کی قیمتوں میں اضافے سمیت آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پریس کلب کے سامنے کاشف آفریدی، صدیق لودھی، طارق عزیز و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث سندھ میں آٹا 140 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ کھانے کی اشیاء میں سبزیاں، پھل، دودھ و چینی کے بھی ریٹ بڑھادیئے گئے ہیں۔ سندھ حکومت میں پیپلز پارٹی کے نمائندے و ضلعی افسران کرپٹ ہو چکے ہیں جو غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں، ایسے نااہلوں کو گھر بھیج دیں۔سکھر سے بیورو رپورٹ کے مطابق شہرمیںآٹے کی قیمتوں میں اضافہ سرکاری سطح پر محدود علاقوں میں آٹے کی فراہمی شہری ستے آٹے کی تلاش میں پریشان شہر بھر میںہنگامی بنیادوں پر آٹے کی فراہمی شروع کی جائے مطالبہ تفصیلات کے مطابق فلور ملز مالکان کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے بعد غریب آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی انتہائی مشکل ہو چکا ہے شہر بھر میں آٹا فی کلو ایک سو بچاسد روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے پہلے سے مشکلات سے دوچار عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ضلع انتظامیہ کی جانب سے محدود علاقوں میں ستے آٹے کی فراہمی کے اسٹال لگا کر خانہ پوری کی جارہی ہے جن علاقوں میں ستے آٹے کے اسٹال لگائے جارہے ہیں وہاں بھی لوگوں کو آٹا دستیاب نہیں ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے ایک دو مقامات پر اسٹال لگا کر فوٹو سیشن کرایا جارہا ہے،شہدادپور سے نامہ نگار کے مطابق شہدادپور غریب گھرانہ کی خواتین اور مردوں نے حکومتی داموں پر آٹا نہ ملنے پر ایس ٹی پی کے رہنما جان محمد ابڑو۔جعفر بروھی۔احمد علی عمرانی۔ضمیر لاکھو کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے سڑک پر دھرنا دیا۔اور آٹے کی قلت اور مہنگا کرنے پر شدید نعرہ بازی کی۔سجاول سے نامہ نگار کے مطابق ڈویژنل کمشنر نے ڈپٹی کمشنر سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر متعلقہ افسران پر زور دیا کہ پرائس کنٹرول چیکنگ اور آٹا ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائیں اس ضمن میں کسی بھی دکاندار سے زیادتی نہیں ہونی چاہیے اور ساتھ ساتھ مہنگا آٹا فروخت کرنے والے چکی مالکان کے خلاف بھی آپریشن شروع کرنے سمیت یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی چیک اینڈ بیلنس رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں جبکہ ضلع بھر میں عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔
میر پور خاص،سستے آٹے کی حصول میں رش کے باعث ایک شخص ہلاک
Jan 08, 2023