ٹنڈوآدم،مہنگائی ،منشیات فروشی،سماجی برائیوں کے خلاف ریلی 


ٹنڈوآدم(نامہ نگار )ٹنڈوآدم شہر اور اس کے گرد نواح میں،منشیات فروشی،مہنگائی اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف سندھ پاک تحریک کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی،تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں مہنگای اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف سندھ پاک تحریک کی جانب سے میونسپل لایبریری سے محمدی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی سندھ پاک تحریک کی ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور شہر میں ہونے والی بدامنی،مہنگائی،جواآکڑاپرچی،انڈین سفینہ گٹکہ۔کچی شراب سمیت دیگر سماجی برائیوں کے خلاف میونسپل لایبریری سے محمدی چوک تک ریلی میں سندھ پاک تحریک کے سربراہ شاہجہان جونیجو،کی قیادت میں سرور ابڑو،انور خان چاکرانی،ذوالفقار نربان، شاہ عبید،حاجی انور تھہیم،عقیل ماکورانی۔ اعجاز میتلو،عبدالسلام کوری،عبدالرزاق ماکورانی،کامریڈ محمد خان پنہور،باغی مجاہد تھہیم،نادر ابڑو،اور دیگر نے احتجاجی ریلی مں شرکت کی اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا، دھرنے میں مختلف تنظیموں کے رہنماوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ناکام ہوچکی ہے،عوام کو پیسے کے باوجود بنیادی ضروریات نہیں مل سکتیں۔آٹے کی قیمت 140 سے 150 روپے فی کلو،مرغی کا گوشت 600 روپے فی کلو ہوگیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹنڈوآدم میں معاشرتی برائیاں عام ہیں،شراب کی دکانیں کھلی ہوئی ہیں،ہر کیبن میں سفینہ گٹکا دستیاب ہے،آکڑا پرچی کا کھلے عام کاروبار کیا جارھا ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے،انتظامیہ خاموش ہے،ان کا کہنا تھا کہ ٹنڈوآدم میں سود خور سرکاری ملازمین اور عام لوگوں کا خون چوس رہے ہیں جس کی وجہ سے کئی گھر تباہ ہو چکے ہیں اور لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ پاک تحریک ٹنڈوآدم میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے سماجی برائیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ لگا کر انتظامیہ کو آگاہ کرتی جارھی ہے مگر ٹنڈوآدم پولیس نے معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے اب تک کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں عوام کو آٹا اور دیگر اشیاء خوردو نوش اشیاءسستے داموں فراہم کی جائے اور ٹنڈوآدم سے برائیوں کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن