کومسٹ یونیورسٹی کے سب کیمپس کاجلد آغاز ہو جائے گا: آغا حسن بلوچ 

Jan 08, 2023

گوادر ( این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ کومسٹ یونیورسٹی کے سب کیمپس اگلے تین مہینوں میں کلاسس کا باقاعدہ آغاز کرے گا کومسٹ یونیورسٹی کے سب کیمپس کے گوادر میں کھلنے سے ماہگیروں کے بچوں کو گھر کے دہلیز پر تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ان اخیالات کا اظہار انہوں گوادر میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سائنٹیفک انڈسٹریل ریسرچ سینٹر یہاں کے نوجوانوں کیلئے مفید ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہماری کوشش  ہے کہ کامسٹ گوادر کیمپس کے 65 خالی آسامیوں پر گوادر کے مقامی اور ماہی گیروں کے بچوں کو فوقیت دی جائے،انہوں بتایا کہ گوادر منصوبے سے یہاں کے نوجوانوں کو جدید تعلیم اور تکنیکی مہارت حاصل کرنے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ کے بعد گوادر میں بھی کامسیٹ یونیورسٹی اگلے دو ماہ میں تدریسی عمل شروع کر رہی ہے تاکہ گوادر کے عوام خاص کر ماہی گیروں کے بچے جدید تعلیم حاصل کرسکے۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے اپنے دورہ گوادر کے موقع پر مختلف افتتاحی تقریب میں شرکت کی جن میں پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ سینٹر کے کیمپس،  اور  اوشینیو گرافی دفتر میں اوشیوگرافک ریسرچ سب اسٹیشن کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیاجبکہ وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے کو مسٹ یونیورسٹی کے سب کیمپس کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا ہے

مزیدخبریں