ایک بڑا طبقہ علامہ جلیل نقوی کی جدوجہد کا معترف ہے، علامہ ساجد نقوی 

Jan 08, 2023

اسلام آباد(خبرنگار)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور ممتاز عالم دین علامہ سید عبد الجلیل نقوی کی پانچویں برسی اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما ور ممتاز ماہر تعلیم و سماجی شخصیت پروفیسر خادم حسین لغاری چھٹی برسی کے موقع پر ان شخصیات کے ملی‘ قومی‘ دینی‘ سیاسی اور سماجی خدمات کوسراہتے ہوئے انکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اپنے بیان میں علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ مشکل اور نامساعد حالات میں قوم و ملت کی فلاح اور ملک میں اتحاد و وحدت کے فروغ کے لئے علامہ جلیل نقوی کی جدوجہد کاملک کا ایک بڑا طبقہ معترف ہے۔ اسی طرح  پروفیسر خادم حسین لغاری  نہ صرف ماہر تعلیم بلکہ ایک متحرک سماجی وتنظیمی شخصیت تھے جنہوںنے نادار اور مستحق طلبہ کو تعلیم کی فراہمی کے لئے قابل ذکر کوششیں کیں  اور رفاہی، فلاحی اور تبلیغی شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دیں ۔ ان شخصیات کی قومی و ملی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ انکی وفات نہ صرف انکے خانوادے کے لئے ناقابل تلافی نقصان کا سبب ہے بلکہ ملی و قومی سطح پر بھی خلا ء کا باعث ہے۔

مزیدخبریں