دھابیجی (نامہ نگار )پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی رہنماءسینیٹر سسی پلیجو کا گھارو شہر میں مختلف محلوں کا دورہ ، تعزیت اور ملاقاتیں بھی کیں ، خواتین کی جانب سے استقبال ، پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر سندھ حکومت عوامی مسائل کے حل میں شب و روز کوشاں ہے ، پارٹی کے وزیر اور مشیر نیک نیتی سے عوامی مسائل حل کررہے ہیں سندھ حکومت کی مدد سے ٹھٹھہ ضلع میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں۔ سسیءپلیجو نے مزید کہا کہ سینکڑوں لوگوں کو میرٹ پر نوکریاں بھی دی گئی ہیں بلدیاتی الیکشن میں عوام تیر پر مہر لگا کر امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ سینیٹر سسیءپلیجو نے صفر عارفانی ، مصری خان خاصخیلی ، ابراہیم خاصخیلی ، سے انکے مرحومین پر تعزیت اور دعائے مغفرت کی جبکہ نئی آبادی گھارو میں عارب خاصخیلی کی وفات پر انکے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی۔ اس موقع عثمان کنبہار ، وحید عارفانی ، سکندر چانڈیو ، جان محمد تھیم ، میر بابو پہنور ، حیدر چھٹو ، تنویر حیدر پلیجو ، فاروق پلیجو و دیگر موجود تھے۔