ریتی رورل ہیلتھ سینٹر ڈسپنسری میں فری آئی کیمپ


گھوٹکی (نامہ نگار) او جی ڈی سی ایل(سی ایس آر) اور الشفا ٹرسٹ آئی ہاسپٹل کے زیر اہتمام مارو ریتی گئس فیلڈ کے ساتھ ریتی رورل ہیلتھ سینٹر ڈسپنسری تعلقہ اوباوڑو ضلع گھوٹکی میں تین روزہ مفت آنکھوں کا کیمپ منعقد کیا گیا جس میں آنکھوں کے معائنے کے ساتھ فیکو ٹیکنالوجی کے ذریعے آنکھوں کا آپریشن کیا گیا اور اس کے ساتھ نظر کے چشمے اور دوائی بھی فراہم کی گئی۔الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کی ٹیم کے سربراہ عاطف ریاض، ڈاکٹر یاسر، او جی ڈی سی ایل کے ڈاکٹر پیربخش میرانی نے میڈیا کے نمائندگان کو بتایا کہ اس تین روزہ کیمپ میں 1000سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں 280سے زائد مریضوں کے آنکھوں کا آپریشن کیا گیا جبکہ 2700مریضوں کو نظر کے چشمے اور 3500مریضوں کو میڈیسن فراہم کی گئی جبکہ 40سے زائد مریضوں کو الشفا ہسپتال سکھر ریفر کیا گیا جہاں ان کا بعد میں مفت آپریشن کیا جائے گا۔او جی ڈی سی ایل کے آر سی سکھر سید قمر زمان شاہ نے تینوں دن کیمپ کا معائنہ کیا اور علاقے کے لوگوں کو الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کی طرف سے دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن