او آئی سی فلسطین اور کشمیر کی آزداری کیلئے واضح لائحہ عمل بنائے، پروفیسر شفیق اللہ


 ملتان( سماجی رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) جنوبی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کھلی دہشت گردی ہے۔ اسرائیل کے وزیر کی مسجد اقصی کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں. مسلمانان عالم مسجد اقصی کی بے حرمتی و بے ادبی کسی صرت برداشت نہیں کریں گے. او آئی سی کو بیدار ہوکر قبلہ اول مسجد اقصی کی حرمت کا تحفظ, فلسطین اور کشمیر کی آزداری کیلئے دوٹوک واضح سخت اور جرات کیساتھ لائحہ عمل بنائے. اگر آج مسلم امت نے اتحاد کا مظاہرہ نہ کیا تو پھر یہود و ہنود مسلم امت کو ہمیشہ کی طرح ذبح کرتے چلے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن