وہاڑی کے مراکز صحت میں طبی سہولیات کا فقدان ‘ مریض دھکے کھانے پر مجبور

Jan 08, 2023


کرم پور (نامہ نگار) ضلع وہاڑی میں پی ایچ ایف ایم سی کے تحت مراکز صحت پر طبی سہولیات کا فقدان مریض دھکے کھانے پر مجبورادویات ڈاکٹر اور دیگر عملہ کی کمی مقامی شہریوں کا زبر دست احتجاج۔ ضلع وہاڑی کے77 بنیادی مراکز صحت اور 17 رورل ہیلتھ سنٹرز کئی سالوں سے ایک معائدہ کے  تحت پرائیوٹ ادارہ  پی ایچ ایف ایم سی کے حوالہ کیے  گئے ہیں۔ محکمہ صحت کا بجٹ ان کے حوالے کیا جاتا ہے مگر اس ادارہ کا ضلعی منیجر طبی سہولیات کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہو رہا ہے۔ مراکز صحت پر انسولین، کتے کاٹے کی ویکسین، ایمرجنسی میں سپرٹ، پٹی، سرنج اور دیگر ادویات نہ ہیں۔ ڈاکٹر ز اور دیگر عملہ کی زبر دست کمی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ڈاکٹرز اور عملہ اپنی مر ضی سے ڈیوٹی پر آ تا ہے مگر پی ایچ ایف ایم سی اپنی کار کردگی شو کرنے کیلئے فرضی بوگس رپورٹس دے کر سب اچھا کی رپورٹ دے رہا ہے۔ مقامی شہریوں  راؤ مختار احمد تبسم، سرفراز، راؤ ندیم، بشیر احمد فیصل، مصطفی جمال، منظور الحسن، مریم بی بی اور دیگر نے محکمہ صحت سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں