میلسی (نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) میونسپل کمیٹی میلسی مالی طور پر کنگال‘کئی سالوں سے ترقیاتی گرانٹ نہ مل سکی‘چیف آفیسر میونسپل کمیٹی میلسی سمیت کئی سیٹیں عرصہ دراز سے خالی‘مالی بحران کی وجہ سے افسران تعیناتی سے خوفزدہ ہیں چیف آفیسر میلسی کی خالی سیٹ پر گزشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر نے میونسپل آفیسر فنانس ڈسٹرکٹ کونسل وہاڑی محمد امجد کو ایڈیشنل چارج دیا جنہوں نے تاحال چارج نہیں سنبھالااور عملہ صفائی کو تا حال تنخواہیں نہ دی جاسکیں میونسپل آفیسر ریگولیشن،میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر،میونسپل آفیسر پلاننگ،دو سب انجینئرز اور اکاؤنٹنٹ کی سیٹیں بھی عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیںاس طرح میونسپل کمیٹی میلسی افسران کے نہ ہونے سے انتظامی بحران کا شکار ہے۔میونسپل کمیٹی کی حدود میں درجنوں مین ہولز کے ڈھکن عرصہ دراز سے غائب ہونے سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کی خالی سیٹوں پر فوری تعیناتیاں کی جائیں تاکہ شہریوں کے مسائل حل ہوسکیں۔