جمعیت علماءاسلام ضلع اٹک کی مجلس عاملہ،تحصیلوں کے امراءکا ماہانہ دستوری اجلاس 

Jan 08, 2023


سنجوال کینٹ (نامہ نگار) اٹک میں جمعیت علماءاسلام ضلع اٹک کی مجلس عاملہ اور تحصیلوں کے امراءو نظماءکا ماہانہ دستوری اجلاس قائد اٹک مفتی تاج الدین ربانی صاحب کی صدارت اورضلعی نائب امیر مفتی سعید الرحمن صاحب کی میزبانی میں منعقد ہوا اجلاس کا ایجنڈا آنے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاری ضلعی مجلس عمومی کے اجلاس کے دن اور جگہ کا تعین تربیتی ورکرز کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ اجلاس میں ضلعی سرپرست اعلی قاضی خالدمحمود ،امیر ضلع مفتی تاج الدین ربانی،مولانا عبدالخالق، مفتی سعید الرحمن ، مفتی امیرزمان صاحب، مولانا بلال بادشاہ صاحب، ملک محمد شاہد، قاسم خان وردگ، مولانا شہاب الدین احمد قریشی ، حافظ ہارون الرشید، قاری عبدالر¶وف،مولانا طارق علی امازئی ، مفتی عبدالباسط،مولانا اظہار الحق،حاجی زرغن شاہ ،مفتی عبدالبصیر، مولانا الیاس،مولانا حامد نواز، مولانا حسنین معاویہ ، اور دیگر شریک ہوئے اجلاس میں ایجنڈے پر سب حضرات نے اپنی اپنی رائے دی، آخر میں امیر ضلع قائد اٹک مفتی تاج الدین ربانی نے فیصلے سنائے جس کے مطابق، بلدیاتی انتخابات ہرتحصیل جماعت اپنا اپنا مجلس عمومی کا اجلاس جلد بلائے جس میں عاملہ کے اراکین بھی شرکت کریں گے، اور عمومی اراکین سے مشاورت کے بعد امیدواروں کا فیصلہ اور ناموں کے اعلان بھی کیا جائے گا ورکرز کنونشن ہرتحصیل جماعت اپنے عاملہ سے مشورہ کرکے ورکرز کنونشن کے انعقاد کےلئے وقت طے کرے۔ 

مزیدخبریں