لاہور (نامہ نگار)قائم مقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ ق لیگ اور پی ٹی آئی میں کرسی کا فائنل 11جنوری کو ہو گا۔ پنجاب میں غیر فطری سیاسی اتحاد کا انجام سب کو نظر آ رہا ہے۔ تحریک انصاف پرویز الٰہی کو نگل سکتی ہے نہ اگل سکتی ہے۔ چودھری صاحب ا عتماد کا ووٹ تو آپ کو لینا ہی پڑیگا۔ پنجاب اسمبلی کو کسی کے سیاسی تجربے کی بھینٹ چڑھانے کی اجازت نہیں دینگے۔ تحریک انصاف میں جانیوالے نادان دوست جلد اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرتے نظر آئینگے۔