سی آئی اے کے ریٹائرڈ سب انسپکٹر ظہیر الدین بابر کے اعزاز میں تقریب 


لاہور(نامہ نگار)سی آئی اے کے ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر ظہیر الدین بابر کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقا د کیا گیا۔ الوادعی تقریب میں ایس پی سی آئی اے شمس الحق درانی کی خصوصی شرکت۔ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر سی آئی اے ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ایس پی سی آئی اے شمس الحق درانی نے ظہیر الدین بابر کو اعزازی شیلڈ، پھولوں کا گلدستہ اور تحائف پیش کیے،ایس پی سی آ ئی اے شمس الحق درانی نے کہا عہ سب انسپکٹر ظہیر الدین بابر کی محکمہ پولیس کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ظہیر الدین بابر نے محکمہ پولیس میں ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دئیے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی لاہور پولیس کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے، ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر ظہیر الدین بابر کا آئندہ بھی عوام کی خدمت جاری رکھنے کا عزم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن