لاہور(خبرنگار)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا قیدیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک اور احسن اقدام۔ مراسلے کے مطابق تمام سپرٹینڈنٹ جیل کو ہدایت کی گئی ہے کہ قیدیوں کو سزا میں چھوٹ کے قوانین سے آگاہ کیا جائے۔ سزا میں چھوٹ کے قوانین کا اردو ترجمہ کی کاپی قیدیوں کو فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان قوانین کو جیل کی نمایاں جگہ پر آویزاں بھی کیا جائے۔ قیدیوں کے لواحقین کی سزا میں چھوٹ کے قوانین سے آگاہی کیلئے ان قوانین کو جیل کی انتظار گاہ میں آویزاں کیا جائے۔