سی سی پی او کی ہدایت پر ایس ایس پی ایڈمن کی زیر صدارت اردل روم 


لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اردل روم منعقد ہوا۔ایس پی ایڈمن عاطف نذیر نے لاہور پولیس کے افسران اور اہلکاروں کے مسائل سنے۔ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر کے اردل روم میں آپریشن،انوسٹی گیشن ونگز اور سکیورٹی ونگز کے علاوہ ٹریفک،ایس پی یو، ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ،اینٹی رائٹ فورس اور سپورٹس مین سمیت مختلف یونٹس میں تعینات 350 سے زائدحاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس افسران و اہلکار پیش ہوئے۔ ذاتی شنوائی کے لئے پیش ہونے والوں میں برخاست شدہ، معطل،جرمانہ ودیگر سزاؤں کے حامل افسران اور اہلکار شامل تھے۔ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر نے مسلسل 3 گھنٹے ملازمین کی شنوائی کی اور 250 سے زائد کیسز کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ عاطف نذیر نے پولیس ملازمین کے ویلفیئر کیسز کو زیرغور لاتے ہوئے دوران شنوائی 30 درخواستوں پر مالی امداد جاری کرنے کے احکامات بھی صادر کئے۔ایس ایس پی ایڈمن نے قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والی پولیس ملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگ اور چھٹیوں کی درخواستوں پر بھی حسب منشا دادرسی کی۔

ایس ایس پی ایڈمن نیبرخاست شدہ،معطل  اور دیگر سزائیں پانے والے پولیس ملازمین کی  اپیلیں سماعت کے لئے متعلقہ افسران کو بجھوانے کا حکم دیا۔عاطف نذیر نے انکوائری تبدیلی اور از سرنو انکوائری کی درخواستوں پر مناسب کاروائی کے احکامات جاری کئے۔ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن عاطف نذیر نے نے اردل روم میں پیش ہونے والے ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران اور  اہلکاروں کی ویلفیئر اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار اپنے ذاتی مسائل کے حل کیلئے سفارش کی بجائے اردل روم میں پیش ہوں،ان کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن