گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈائریکٹر جنرل انعام القرآن ٹرسٹ پاکستان پروفیسر حافظ عتیق اللہ عمر نے گزشتہ روز یہاں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن پاک کی تعلیم کو عام کر نا زندگی کا مشن ہے قرآن پاک انسان کو سیدھا اور معتبر راہ دکھاتا ہے انکے اندر آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کی بے پناہ امنگ پیدا کردیتا ہے، انعام القرآن ٹرسٹ کے زیر اہتمام الحمداللہ ملک بھر میں قرآن مجید ،دینی کتب سمیت انعام القرآن کتاب مفت تقسیم کر رہے ہیں اس وقت تک ہم 16ہزار کتابیں تقسیم کر چکے ہیں،خواہش ہے کہ انعام القرآن کا اساتذہ اکرام ضرور مطالعہ کریں ،سیالکوٹ،صفدر آباد،چیچہ وطنی ،لاہور،قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد اور بورے والا سمیت پنجاب بھر میں قرآن پاک کی تعلیم کو عام کرنے کے لیے دورے جاری ہیں۔
کچھ دنوں میں سندھ میں بھی جاکر قرآن پاک کی تعلیم کو عام کرنے کے لیے قرآن مجید اور انعام القرآن کتب تقسیم کی جائے گی، رمضان المبارک تک ہم ایک لاکھ کتابیں تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔