گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )محکمہ سوشل ویلفیئر، ڈی ایچ کیو ہسپتال اور نادرا کے اشتراک سے خصوصی افراد کو معذوری سرٹیفیکیٹ اور نادرا شناختی کارڈ کے اجرا کے لیے "ون ونڈو آپریشن" کا آغاز کر دیا گیا ،سپیشل پرسنز کو چیک اپ کے بعد کمپیوٹرائزڈ معذوری سرٹیفیکیٹ موقع پر جاری کیے گئے جس کیلئے نادرا کی وین موجود تھی ،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حنا بخاری اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل انجم بٹ نے کہا کے معذور افراد کی بہتری کے لیے حکومت پنجاب کا یہ احسن اقدام ہے ۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال میںخصوصی افراد کو معذوری سرٹیفیکیٹ جاری
Jan 08, 2023