قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء وقائد ناہرا گروپ حاجی مدثر قیوم ناہرا ،سابق ایم پی اے چوہدری محمد اشرف وڑائچ نے کہا کہ عام انتخابات وقت پر، حکومت آئینی مدت پوری کریگی، مسلم لیگ ن کی قیادت عوام کیلئے اْمید کی کرن ہے۔قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی مفاہمتی پالیسیوں کی بدولت ملک کو ناقابل تلافی نقصان سے بچا لیا گیا۔ اتحادی حکومت نے دیوالیہ ہوتی ہوئی معیشت کی سانسیں بحال کیں،کیونکہ مسلم لیگ (ن)عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ خصوصی نوائے وقت ‘‘حسیب پندھیر’’سے بات چیت میں کیا انہوں نے کہا عمران نیازی اور انکی کی جماعت عوام سے مخلص نہیں ،تحریک انصاف کا شیرازہ بکھرنے والا ہے،عمران نیازی اقتدار کی ہوس میں ملک کو معاشی تباہی کی جانب لے جاکر ہے۔آخر میں انہوں نے کہا چوہدری پرویز اعلیٰ اْول تو پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں کر سکیں گے ،اگر پنجاب اسمبلی ٹوٹ بھی جائے تو پی ڈی ایم نے مشترکہ اور فیصلہ کن لائحہ عمل تیار کر لیا ۔
انتخابات وقت پرہونگے، حکومت مدت پوری کر یگی:مدثر قیوم ناہرا
Jan 08, 2023