کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کی انسداد دہشت گردی کی 32عدالتوں نے سال 2022 میں کتنے مقدمات نمٹائے؟ اس سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی۔ سالانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دہشت گردی کے مقدمات میں پراسیکیوشن اور پولیس کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے کی انسداد دہشت گردی کی 32 عدالتوں نے 2022میں 2ہزار 373مقدمات نمٹائے۔ سالانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال انسداد دہشت گردی عدالتوں میں 3ہزار 286نئے مقدمات لائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کے دوران انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں سزا کی شرح صرف 18فیصد رہی۔ سالانہ رپورٹ کے مطابق سندھ کی 32عدالتوں میں 82فیصد مقدمات میں ہائی پروفائل ملزمان بری ہوئے۔