شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف تاجر ونگ کے ضلعی رہنما چوہدری زوار حسین گھمن نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت بھوک راج کر رہی ہے اور عوام حکمرانوں کو جھولیاں اٹھا کر بدعائیں دے رہے ہیں عام انتخابات کا فوری انعقاد ناگزیر ہے ورنہ مسائل بڑھتے رہیں گے اور ملک بحرانوں میں پھنستا رہے گا فوری اور شفاف انتخابات کا انعقاد حقیقی معنوں میں ملک کو بہتری کی جانب لے کر جائے گا وفاقی حکومت کو اقتدار چھوڑنا ہو گا ، اپنے ایک بیان میں چوہدری زوار حسین گھمن نے کہا کہ پاکستان روز بروز معاشی اور سیاسی طور پر مزید مسائل کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے۔
عوام حکمرانوں کو جھولیاں اٹھا کر بدعائیں دے رہے ہیں:زوار حسین
Jan 08, 2023