شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف پی پی 140 کے امیدوار میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بدترین مہنگائی کا اعتراف کر کے اپنی ناکامی ، نااہلی کا اعتراف کر لیا ہے اب حکمران اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے یاتو فوری طور پر اقتدار سے الگ ہوجائیں یا پھر قومی انتخابات کا اعلان کر دیں اس سے ہی ملک کو مزید تباہی اوربربادی سے بچایا جاسکتا ہے ملک بیرونی قرضوں سے نہیں بلکہ اندرونی سیاستی استحکام سے چلتے ہیں ۔
ملک بیرونی قرضوں سے نہیں اندرونی سیاستی استحکام سے چلتے ہیں: علی بشیر
Jan 08, 2023