لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کو گھر دعوت پر بلالیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ڈرا ہوگئی۔ شاہد آفریدی نے خود دروازے پر مہمانوں کو خوش آمدی کہا۔ دعوت میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کو بھی مدعو کیا گیا اور قومی کرکٹرز نے ان سے بھی ملاقات کی۔