گوجر خان (نامہ نگار)ذوالفقار علی بھٹو کے 95ویں یوم پیدائش کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان تقریب پاکستان پیپلزپارٹی سٹی کے سینئر رہنما سید کاظم علی نقوی کے زیرانتظام انکی رہائشگاہ پہ انعقاد پذیر ہوئی۔ تقریب میں سرپرست اعلی پی پی پی راجہ جاوید اشرف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے راجہ جاوید اشرف، راجہ محسن صغیر بھٹی ایڈووکیٹ، چوہدری ظہیر سلطان، الحاج فرخ اقبال، راجہ عمران کامی، سید ثاقب امام، بلال صغیر منہاس سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے شہید بھٹو کی پاکستان کےلئے خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں سیٹھی محمد الیاس، غلام قمر، کونسلر خواجہ امیر زمان، خواجہ قیوم، حاجی ازرم ساجد، قاسم صغیر بھٹی، اورنگزیب بٹ، سید نثار شیرازی، راجہ مشتاق آف دیوی، راجہ اختر حسین، راجہ کاشف کاشی، جاوید اختر گرو، خاقان بابر کیانی، ربنواز راجہ، اختر پوپا بٹ، راجہ صدیق، سرفراز بٹ، راجہ سرفراز جھنڈا، راجہ عاقب، ٹھیکیدار اخلاق، راجہ امتیاز مٹھو، بلال خالق، کبیر جنجوعہ، ملک شمس، راجہ سرفراز مووی میکر، راجہ عثمان، راجہ بدر علی ایڈووکیٹ، خواجہ عمران مانی، حافظ عمران بیول، حاجی ظفر گھنگریلہ، رشید زرگر مندرہ، راجہ انتظار بھٹی، راجہ خالد بھٹی، سید حماد شاہ، راجہ عابد آف ہیلیاں، اقبال بھٹی سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
پیپلزپارٹی سٹی کے سینئر رہنما سید کاظم علی نقوی کے زیرانتظام بھٹو کی سالگرہ کی تقر یب
Jan 08, 2023