حسن ابدال(نامہ نگار)فضل الرحمن ولد سلیمان سکنہ محلہ ڈھوک مسکین نے تھانہ سٹی پولےس کو درخواست دی کہ محلہ اسلام پورہ ہاﺅسنگ کالونی کے رہائشی شفاقت علی ولد محمد زراعت جس کے ساتھ مےرے اچھے تعلقات تھے نے مجھ سے 74لاکھ 40ہزار روپے کی رقم بطور قرض لی جس کی ادائیگی کے لیے ایک عدد چیک دےا جو کہ مورخہ 3/11/2022کو متعلقہ بینک سے ڈس آنر ہو گےا ۔
مےرے رابطہ کرنے پر شفاقت علی نے کہا کہ رقم کا بندوبست ہو گےا ہے تاہم مےرے دوبارہ رقم نکلوانے کے لےے متعلقہ بینک رابطہ کرنے پر22/12/2022 کو چیک دوبارہ ڈس آنر ہو گےا جس کے بعد شفاقت علی تا حال ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے ۔ درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی حسن ابدال پولےس نے ملزم شفاقت علی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔