وہاڑی،کرم پور،باگڑسرگانہ، حویلی کورنگا(کرائم رپورٹر، نامہ نگار، خبر نگار، نمائندہ نوائے وقت ) یوریا کھاد بلیک میں فروخت ، افسران گرم کمروں تک محدود، کسان سراپا احتجاج تفصیل کے مطابق وہاڑی ،کرم پور،باگڑسرگانہ، حویلی کورنگامیں یوریا کھاد نہ ملنے سے کسان پریشان ہیں گندم کی فصل کے لیے کھاد ڈیلر بلیک میں فروخت کر رہے ہیں جبکہ گندم کی فصل کو بروقت یوریا کھاد نہ ملنے سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔مقامی کاشتکار کھاد مافیا کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جبکہ محکمہ زراعت ضلعی انتظامیہ کھاد مافیا کے خلاف کاروائی کرنے میں بے بس نظر آتی ہے۔ کسانوں نصرت علی،تصور عباس،محمد رمضان و دیگر نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے مطالبہ کیا ہے کہ یوریا کھاد کی کنٹرول ریٹ پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔