سجاد سعید کاظمی سادگی‘ زہدوتقویٰ میں اپنی مثال آپ تھے: مظہر سعید کاظمی

ملتان ( سماجی رپورٹر) مرکزی امیر جماعت اہل سنت پاکستان علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ میرے بھائی سجاد سعید کاظمی سادگی کا پیکر تھے وہ اپنے علم وعمل، زہدوتقویٰ کے لحاظ سے اپنی مثال آپ تھے آپ اپنے عقیدت مندوں کیلئے دھوپ میں شجر سایہ دار تھے آپ وقت کے جلیل القدر، مفکر محقق، ممتاز عالم دین اور ولی کامل تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ سید محمد سجاد کاظمی کے ساتویں عرس کی اختتامی نشست شاہی عیدگاہ میں صدارتی خطاب میں کیا۔ سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ میرا بھائی مرد مجاہد اور درویش صفت بندہ خدا کی زبان پر ہر وقت اللہ اور اس کے رسول کا ذکر رہتا تھا۔ صاحبزادہ سید جاوید سعید کاظمی نے کہا کہ میرے بابا کی پوری زندگی عشق رسول سے عبارت تھی بدمذہبی کے بڑھتے ہوئے سیلاب کے آگے بند باندھ کر عشق مصطفی کا جھنڈا گاڑاآپ اپنے وقت کے عظیم روحانی پیشوا تھے بے شمار لوگوں نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کی۔  خواجہ عامر فرید کوریجہ نے کہا کہ سرائیکی وسیب کے اولیاء اللہ کی وجہ سے پاکستان میں امن پھیلا انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جہاد کیا آج انہی کی تعلیمات کی وجہ سے پاکستان میں امن کی فضا ء نقائم ہے۔  عرس کی آخری نشست میں مخدوم سید ابوالحسن گیلانی سجادہ نشین دربار سید موسیٰ پاک شہید، خواجہ غلام فرید کوریجہ پیر آف کوٹ مٹھن شریف ، خواجہ عزیز عامر کوریجہ،علامہ مفتی مظہر مختیار درانی،پروفیسر احسان،علامہ مفتی مظہر احمد سعیدی،علامہ جاوید مصطفی سعیدی،علامہ عامر شہزاد سعیدی،علامہ منسوب الٰہی سعیدی ‘ ممتاز قانون دان وسیم الدین ممتاز سعیدی، صوفی منظور احمد شوق سعیدی نے بھی خطاب کیا۔ مہمانان خصوصی میں صاحبزادہ سید طاہر سعید کاظمی،صاحبزادہ احمد سعید کاظمی،صاحبزادہ محمد سعید کاظمی،صاحبزادہ سید حسین سعید کاظمی،علامہ قاری خادم حسین سعیدی،المصطفیٰ لائرز فورم جنوبی پنجاب کے سربراہ الحاج محمد حسین بابر،بقاء اسلام لائرز فورم کے صدر مہر مبشر کلاسرہ ،حاجی جاوید اختر انصاری ایم پی اے،محمد ندیم قریشی ایم پی اے،سید نیاز بخاری،سید تاشفین تابش الوریٰ،سردار یونس خان جتوئی، سکندری سعیدی،سجاد گوپانگ،ڈاکٹر شیخ نعمان اسلم،غلام یاسین سعیدی،جاوید اقبال سعیدی،علامہ قاری نور احمد سعیدی،علامہ قاری نور احمد سعیدی، علامہ مفتی کلیم اللہ سعیدی،حامد بن خورشید سعیدی،فہیم ممتاز،سید ذوالفقار علی بخاری ،تنظیم السعید کے رابطہ سیکرٹری اقبال احمد سعیدی وکثیر تعداد میں مریدین شریک تھے بانی تحریک بقاء اسلام علامہ سید سجاد کاظمی کی بلندی درجات کی دعا مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کرائی۔

ای پیپر دی نیشن