مولانا احترام الحق تھانوی کے صاحبزادے محتشم الحق نے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال امریکا کے شہر اٹلانٹا میں ہوا ہے، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔انہوں نے بتایا کہ مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین امریکہ کے شہر اٹلانٹا میں ہوگی۔ مولانا احترام الحق تھانوی کینسر کے علاج کے لیے چھ ماہ سے امریکا میں مقیم تھے۔ان کی نماز جنازہ جارجیا اسلامک انسٹی ٹیوٹ میں ادا کی جائے گی۔مرکز جامع مسجد تھانوی جیکب لائنز کراچی میں نماز ظہر کے بعد خصوصی دعا اور تلاوت قرآن کا اہتمام کیا جائے گا۔واضح رہے کہ مولانا احتشام الحق تھانوی مولانا احتشام الحق تھانوی کے بڑے صاحبزادے تھے۔ وہ ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پی ٹی آئی کراچی چیپٹر سے کافی عرصے تک وابستہ رہے۔