عزائم اور جذبہ کامیابی کا سنگ بنیاد ہوتا ہےاوریہ ایک حقیقت ہے کہ ناکامیاں ہی کامیابیوں کا زینہ بنتی ہیں‘‘۔ یہ الفاظ سعودی عرب کے فلم ڈائریکٹر عبدالرحمٰن یحییٰ کے ہیں جن کی سینما کی دنیا میں مسلسل محنت اور لگن نے آج انہیں دُنیا میں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔ہدایت کارعبدالرحمان یحییٰ نےاپنے فلمی کیریئر کےحوالے سے’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے ساتھ سیر حاصل گفتگو کی۔عبدالرحمان یحییٰ اپنی جدوجہد اور کام کے تسلسل کی بہ دولت آج سینما اور فلم سازی کی بلند مقام پر فائز ہیں۔ ان کا شمارنہ صرف سعودی عرب بلکہ عرب دنیا کی ممتاز فلمی شخصیات میں ہوتاہے۔ انہوں نے فلم کی ہدایت کاری میں کئی بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کر رکھے جن میں "طویق" اور "تسویف" فلموں میں شاندار کار کردگی پرانہیں ایوارڈز سے نوازا گیا۔ان کی فلموں کو5 بین الاقوامی ایوارڈز ملے اور سات ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا۔ ہالی ووڈ فیسٹیول میں انہیں بہترین فلم ڈائریکٹر، لاس اینجلس اور گلوبل فلم فیسٹیولز میں بہ طور بہترین ڈائریکٹر اور رائل وولف بہترین ڈائریکٹر کے طور پر ایوارڈز جاری کیے گئے۔
سعودی عرب کے فلم ڈائریکٹر عبدالرحمان یحییٰ کی اپنے فلمی کیریئرکے بارے میں تفصیلی گفتگو
Jan 08, 2023 | 12:29